• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاسی و غیر سیاسی ادارے ایک صفحے پر ہیں، فیاض چوہان

لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور سربلندی کے لئے تمام سیاسی و غیر سیاسی ادارے ایک صفحے پر ہیں، کسی مسلح جتھے کو ملک کا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی وجہ سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بستر مرگ پر تھا، اسے درست کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ مولانا پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں ،انہوں نے مسلح جتھوں کی ڈنڈا بردار فورس کی پریڈ اس وقت نکالی جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غور کر رہی تھی۔
تازہ ترین