• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروہیکل رجسٹریشن کے اجرا سے گورننس میں بہتری آئیگی‘سجاد بھٹہ

کوئٹہ(خ ن)چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سجاداحمد بھٹہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا گزشتہ روز دورہ کیا جہاں انہوں نے موٹر وہیکل رجسٹریشن اور کمپیو ٹرائزڈنمبر پلیٹس کے اجراء کیلئے نصب آن لائن سسٹم کا معائنہ کیا اور سسٹم کیلئے فرم کی جانب سے سپلائی کردہ ہارڈوئیر ودیگر سامان کا جائزہ لیا۔چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے یہ دورہ آن لائن موٹر وئیکل رجسٹریشن کی غیر فعا لیت سے متعلق درج شکایات پر کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتہ کے اند ر آن لائن رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے اجراء کے نظام کو فعال بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھا ئیں۔ انہوں نے کئی عرصہ سے غیر فعال کمپیو ٹرائز ڈنمبر پلیٹس کے اجراء کے نظام کو فوری طور پر فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ آن لائن سسٹم سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔سجاد احمد بھٹہ نے کہا کہ سسٹم کو غیر فعال کرنے والے ذمہ داروںکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کیلئے حتمی رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور انٹی نار کوٹکس بلوچستان نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے موٹر وہیکل رجسٹریشن کے اجراء کو جدید نظام سے منسلک کرنے سے نہ صرف گورننس بہتر ہوگی بلکہ صوبے کے عوام کو فوری اورقابل اعتماد خدمات کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔
تازہ ترین