• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں فورسز کی مداخلت بند کی جائے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آئی این پی)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل کی شفاف تحقیقات کیلئے وائس چانسلر کوبرطرف اور فورسز سے ادارے کو خالی کرایاجائے مسلح فورسز کی موجودگی کے باعث کئی سال سے ادارے میں تعلیمی ماحول متاثر ہے اس حوالے سے طلباء تنظیموں نے متعددبار اپنے تحفظات کا اظہارکیاگیا مگر انتظامیہ کی جانب سے یہ تاثردینے کی کوشش کی گئی کہ طلباء تنظیموں کوبے اثر کرکے ادارے میں تعلیمی ماحول مثالی بنایاجائے گا دراصل اس آڑ میں روشن خیال طبقے کی سیاسی سوچ ختم کرنے کی کوشش کی گئی رہنمائوں نے کہاکہ طلباء تنظیموں کو حقیقت میں دبانے کامقصد ہماری عزتوں کے ساتھ کھیلنا تھا ادارے کا فوری طورپر 9سال کا آڈٹ کراکے فورسز کوصرف سیکورٹی تک محدود کرکے فورسز کی یونیورسٹی میں مداخلت اورانتظامیہ کی سرپرستی بند کی جائے۔
تازہ ترین