• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کو ہٹا کر انکوائری کرائی جائے، اسماعیل لہڑی

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر اسما عیل لہڑی نے جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ فوری طورپر وائس چانسلر کو ہٹا کر انکوائری کرائی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان اسکینڈل نے ہم سب کا سر شرم سے جھکا دیا ، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہمارے بچوں کے ساتھ ایسا ناروا اور غیرانسانی سلوک اپنایا جاتا ہے جس کی صوبے کی قبائلی اور اسلامی روایات قطعی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر واقعے کا سختی سے نوٹس لینا اور کمیٹیوں کا قیام خوش آئند عمل ہے لیکنکمیٹی کا قیام ہی کافی نہیں بلکہ اس شرمناک اسکینڈل کی انکوائری بھی ہونی چاہئے اور جب تک تحقیقاتی عمل مکمل نہیں ہوتا وائس چانسلر اوران کے ساتھ اہم عہدوں پر تعینات عملے کو فوری طور پرعہدوں سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرکے اسلامی روایات اور پشتون بلوچ اقدار کا جنازہ نکال دیا گیا ، معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دے کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ 
تازہ ترین