• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایئر چیف کلیم سعادت کے سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد (صالح ظافر) پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل کلیم سعادت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کردہ ’’سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز‘‘ نے کام شروع کر دیا ہے۔ یہ ملک کا پہلا ایرو اسپیس سینٹر ہے جہاں اس شعبے میں منظم تحقیق کا کام جاری ہے۔ ایئر چیف مارشل (ر) کلیم سعادت کا کہنا ہے کہ ایرو اسپیس کا شعبہ گلوبلائزیشن کا بنیادی محرک ہے اور قومی سلامتی، اقتصادی ترقی اور طویل مدتی معاشی افزائش کی راہ ہموار کرتی ہے تاکہ کوئی بھی ملک عامی معیشت میں بہتر انداز سے شامل ہو سکے۔

تازہ ترین