• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیحہ لودھی آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی

اسلام آباد (صالح ظافر) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی آئندہ ہفتے اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی اور امکان ہے وہ سال کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔ عالمی ادارے میں ان کے ساتھی ان کے اعزاز میں زبردست الوادعی تقریب منعقد کر رہے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ میں کئی پروگرامز خصوصاً اقوام متحدہ میں اصلاحات کا آغاز کیا تھا اور پاکستان کیلئے زبردست اسٹیٹس حاصل کیا تھا۔ وہ اقوام متحدہ میں دیگر ممالک کی مستقل خواتین نمائندگان کی کمیٹی کی سربراہ بھی تھیں اور ترقی پذیر ممالک کے فائدے کیلئے اقوا متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر کو متحرک رکھنے کیلئے بھی کام کرتی تھیں۔

تازہ ترین