• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل سروس ٹریبونل نے سروے آف پاکستان کے ملازم کے تبادلے کا حکم معطل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد کے چیئرمین قاضی خالد علی اور ممبر راجہ حسن عباسی پر مشتمل بنچ نے سروے آف پاکستان کےملازم جاوید احمد قریشی کے اسلام آباد سے کوئٹہ تبادلے کے سرکاری حکم کو معطل کردیا۔ درخواست گزار نے اپیل میں کہا کہ اس کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں اور نوری اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہیں جبکہ اس کی زیرکفالت ہمشیرہ معذور ہیں اور بچے اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں لہٰذا ان حالات میں درخواست گزار کوئٹہ نہیں جاسکتا۔

تازہ ترین