• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکرز نے پوپ کی الیکٹرونک تسبیح ہیک کرنیکا طریقہ ڈھونڈ لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ویٹی سٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کیلئے اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی جب ہیکرز نے اعلان کیا کہ انہوں نے پوپ کی الیکٹرونک تسبیح ’’فیڈوس‘‘ ہیک کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’الیکٹرانک روزری بریسلیٹ‘‘ پاپائی چرچ نے نوجوان نسل کو عبادت کی جانب راغب کرنے کیلئے متعارف کرایا تھا۔ یہ گیجیٹ انسان گلے میں یا ہاتھ میں پہن سکتا ہے جس میں کالے رنگ کے 10؍ دانے جڑے ہوتے ہیں۔ اس کی قیمت 109؍ امریکی ڈالرز ہے اور یہ اس وقت فعال ہو جاتا ہے جب اسے استعمال کرنے والا عیسائیت کا معروف صلیب کا نشان ہوا میں لہراتا ہے۔ یہ گیجیٹ موبائل میں انسٹال ہونے والی ایک ایپ ’’کلک ٹو پرے‘‘ کے ساتھ کنکٹ ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر اس گیجیٹ کا مقصد عوام کو عبادت کی جانب راغب کرنا ہے جو آج کے دور میں آہستہ آہستہ کم ہوتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین