• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی اور کی جگہ ٹیسٹ دینے آئے افراد گرفتار

پشاور (نمائندہ جنگ) وفاقی تحقیقاتی ادارے اینٹی کرپشن ونگ پشاور نے پاکستان ایئر فورس میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کرنے میں ملوث پی اے ایف کے سابق چھ ملازمین کو گرفتار کرکے دستاویزات برآمد کرلیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے کے مطابق ونگ کمانڈر آفیسر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ میں پی اے ایف میں انفارمیشن سلیکشن سنٹر پشاور میں بطور آفیسر کمانڈنگ ڈیوٹی انجام دے رہا ہوں گزشتہ رزو سلیکشن سنٹر پشاور کینٹ میں اکیڈیمک ٹیسٹ کے لئے امیدواروں کی دستاویزات چیک کرنے کے دوران معلوم ہوا کہ عبدالرحمٰن‘ محمد طیب‘ ابوبکر محمد صفدر فرضی اور جعلی ناموں سے ٹیسٹ دینے آئے ہیں وہ کسی اور کی جگہ ٹیسٹ دینے آئے تھے۔ تمام افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید دو افراد کو شامل تفتیش کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزمان پی اے ایف کے ریٹائرڈ ملازمین ہیں جو جعلی دستاویزات کے ذریعے اپنی اکیڈمی کے طالب علموں کو ٹیسٹ کے لئے داخل کرواتے اور ٹیسٹ پیپرز آئوٹ کرواتے ہیں۔

تازہ ترین