• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سرفراز سے زیادتی ہوئی‘ وزیراعظم کو خط لکھوں گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے معاملے پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کراچی کا مقدمہ لڑنے کے دعویدار صرف باتیں کرتے ہیں‘ کراچی کے مایہ ناز کھلاڑی سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے اس اہم ایشو پر آنکھیں موندلی ہیں۔

کراچی کے مایہ ناز کھلاڑی سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی ہوئی، مرتضیٰ وہاب


بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ وہ سرفراز احمد کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کرینگے اور اس اہم معاملے کو ہر فورم پر اُٹھائینگے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف والے پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم کے سامنے سرفراز احمد کا مقدمہ لڑتے لیکن دونوں جماعتوں نے کراچی کے کھلاڑی کو انصاف دلوانے کا سنہری موقع گنوادیا‘ انہوں نے وزیراعظم کے سامنے سرفراز احمد کے معاملے پر کوئی لب کشائی نہیں کی۔ یہ صرف باتوں کے چیمپئن ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے سندھ کے دوروں اور اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو مدعو نہیں کرتے،جب بھی وزیراعظم بلائیں گے وزیر اعلیٰ سندھ ضرور جائیں گے لیکن شاید وزیر اعظم عمران خان کے پاس وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب نہیں جس کی وجہ سے وہ سامنا کرنے سے کتراتے ہیں،سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہمجھے قوی امید ہے کہ وزیر اعظم کے کراچی دورہ پر ان کی پارٹی کی رہنما ان سے ضرور سوال کریں گے کہ آپ کے ایک سو باسٹھ ارب روپے کے کراچی پیکیج کا کیا ہوا؟وزیر اعظم کے اعلان کے بعد حیدرآباد میں یونیورسٹی بن گئی؟ اور تھر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے قیام کا وعدہ کہاں گیا ؟

تازہ ترین