• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں نے پیر کو ایک بار پھر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ ڈاکٹروں نے عباسی شہید اسپتال کی او پی ڈی ، کے ایم ڈی سی کی ڈینٹل او پی ڈی اور تدریسی عمل معطل کردیا گیا جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا جبکہ آپریشن بھی ملتوی ہو گئے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار سے ساڑھے چار ماہ کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں۔ ہر باراحتجاج پر مجبور کیا جاتا ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔

تازہ ترین