• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ نے کراچی پریس کلب میں چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کی انتظامیہ کے اعزاز میں پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں این آئی سی وی ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر، ایڈمنسٹریٹر ملک حمید اللہ، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ندیم قمرنے کہا کہ پریس کلب میں قائم کلینک کو چیسٹ پین یونٹ میں تبدیل کریں گے تاکہ صحافی برادری پریس کلب میں ہی صحت کی سہولیات حاصل کر سکے۔

تازہ ترین