• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے تعلیمی اداروں میں داخلے،معلومات کیلئے کیمپس کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیغیٹی نے کہا ہے کہ فرانس میں 700 پاکستانی طلبا اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں 65 فیصد آبادی جوانوں پر مشتمل ہے جو ذہین اور توانا ہیں ۔ ہم مذید پاکستان طلبا کو فرانس میں خوش آمدید کرنا چاہتے ہیں جس کےلئے آج کراچی میں کیمپس فرانس کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں سے نہ صرف طلبا بلکہ عوام بھی معلومات حاصل کر سکیں گے اور انہیں ویزہ اور مضامین کے چناؤ سمیت داخلے میں بھی آسانی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائنس فرانس کراچی میں کیمپس فرانس کے افتتاح کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پرہائیر ایجوکیشن اتاشی سیبیسٹن کارٹیئر بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین