• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا

انقرہ (جنگ نیوز) ترکی نے کالعدم عسکریت پسند گروہ دولت اسلامیہ (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام سے گرفتار کرلیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سینئر ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکی نے پیر کو شمالی شام کے شہر اعزاز میں ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔عہدیدار نے سرحد کے قریب واقع ترکی کے زیر کنٹرول شامی شہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 65 سالہ راسمیہ کو اعزاز کے قریب ایک چھاپے میں حراست میں لیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راسمیہ کے ہمراہ 5 بچے بھی تھے۔

تازہ ترین