• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے پیرس کے عالمی ماحولیاتی معاہدے سے اپنے اخراج کا عمل شروع کر دیا

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے اخراج کا عمل شروع کردیا ہے ۔ امریکا دنیا کا وہ پہلا ملک بن جائے گا، جو سبز مکانی گیسوں کے اخراج اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے طے کردہ پیرس کے عالمی ماحولیاتی معاہدے سے نکل جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز اقوام متحدہ میں واشنگٹن حکومت کی طرف سے وہ باقاعدہ نوٹس جمع کرا دیا، جس کے ساتھ ہی امریکا کے اس معاہدے سے بتدریج اخراج کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس عالمی ڈیل سے امریکی اخراج کا عمل تقریبا ایک سال میں مکمل ہو گا۔

تازہ ترین