• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ، کیبل چوری کے الزام میں 20 پاکستانی گرفتار، 21 وارداتوں کا اعتراف

مدینہ منورہ(شاہد نعیم) مدینہ پولیس نے کیبل چوری کرنے والے 20 پاکستانیوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا. گرفتار افراد کی تعداد 20 ہے اور سب کا تعلق پاکستان سے ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران گروہ کے افراد نے 21 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اس گروہ نے ہائی وولٹیج کیبل چوری کئے ہیں جس کی مجموعی قیمت 90 لاکھ 70 ہزار ریال مالیت ہے،گروہ کے افراد نے مدینہ منورہ، ینبع، مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور حائل میں 21 وارداتیں کی ہیں۔

تازہ ترین