اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اس وقت دنیا کے سمندروں میں بیک وقت چار طوفان موجود ہیں، اس طرح دنیا کو چارسمندری طوفانوں کا سامنا ہے ، جن میں ماہا، بلبل، انویسٹ نائینٹی اور ہیلوگ ٹوئنٹی فور شامل ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ماہا اب کمزور پڑ رہا ہے مگر ’بلبل‘ میں شدت آ رہی ہے، ہیلوگ ٹوئنٹی فور کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر ختم ہو جائیگا۔