• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگرز ہوم کو فعال اور فوری فنڈز جاری کئے جائیں‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنر ل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید احمد اعوان،صدر تحصیل نانا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ ، آصف ایڈووکیٹ ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، حیدر اچکزئی،نثار اچکزئی،شنو گل،ارباب اقبال اور لیاقت راجپوت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن کے تمام ارکان اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کا اجراء فوری کیا جائے۔بیان میں انہوں نے صوبائی اور سٹی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایئرپورٹ پرسٹی گورنمنٹ کے تعمیر کردہ2004 کے بیگرزہوم کو فعال کیاجائے بیگرز ہوم کی عمارت تباہ ہورہی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ بیگرز ہوم کو فوری فعال کیا جائے اور فنڈزفراہم کئے جائیںکیونکہ پورے شہر بھکاریوں نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے ۔
تازہ ترین