• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بلوچستان کے زیراہتمام مضمون نویسی کے مقابلے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نیب بلوچستان کے زیر اہتمام بین الجامعاتی اردو و انگلش مضمون نویسی مقابلوں میں الحمد اسلامک ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کے زیر اہتمام بین الجامعاتی اردو و انگلش مضمون نویسی کے مقابلوں کاانعقاد نمل یونیورسٹی میں کیا گیا۔جس میں بلوچستان کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی خضدار، لسبیلہ یونیورسٹی سمیت سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان، الحمد اسلامک یونیورسٹی ، نمل یونیورسٹی ، نسٹ یونیورسٹی اور بیوٹمز کے طلباءو طالبات نے شرکت کی جبکہ طاہر شہود، ہماناز اور مس فریدہ نے ججز کے فرائض انجام دئیے۔ ججز کے نتائج کے مطابق اردو مضمون نویسی مقابلوں میں الحمد اسلامک یونیورسٹی کے عنایت اللہ، بیوٹمز کی جویرہ تنویر اور نمل یونیورسٹی کے محمد ایاز نے با لترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انگلش مضمون نویسی کے مقابلوں میں سردار بہادر خان ویمن یونورسٹی کی نمرہ سلیم نے میدان مارلیا ،خضدار یونیورسٹی کے ایاز احمد اور الحمد اسلامک یونیورسٹی کے شایان علی نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر نیب بلوچستان زاہد شیخ اور ریجنل ڈائریکٹر نمل پروفیسر شہاب نسیم نے پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلباء و طالبات میں نقد انعامات و اسناد تقسیم کیں۔ 
تازہ ترین