• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالج کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کی آگاہی سے متعلق سیمینار کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سوشل ویلفیئر سوسائٹی پشاور میڈیکل کا لج( پی ایم سی) پشاورکے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کے مختلف پہلوئوں،اسباب اور علاج معالجے سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلباء وطالبات اورفیکلٹی نے شرکت کی ، ماہر امراض کینسر اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آنکالوجی یونٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل مہمان خصوصی تھے جبکہ کویت ٹیچنگ ہسپتال سرجری یونٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شاہ نے بطور ماہر کینسر کے مختلف پہلوئوں،اسباب اور علاج معالجے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔ماہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے ولا موذی مرض ہے جس کا ابتدائی دنوں میں تشخیص اور علاج ضروری ہے بصورت دیگر یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں مختلف امراض سے ہونے والی اموات میں بریسٹ کینسرسے ہونے والی اموات میں پچھلے چند سالوں کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہو اہے، پاکستان میں کم شعور اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے باعث یہ مرض اور بھی خطرناک صورتحاک اختیار کر چکاہے۔انہوں نے کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک عورت بریسٹ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے جس کے نتیجے میں خواتین کی شرح اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بروقت تشخیص اور علاج معالجے سے بریسٹ کینسر پرنہ صرف قابو پایاجاسکتاہے بلکہ بڑے پیمانے پر عوامی شعور کی بیداری کے ذریعے اس موذی مرض سے بچائو اورابتدائی دنوں میں علاج بھی ممکن ہے۔ ڈین پشاور میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین