• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ تیز گام ،3 لاشیں کراچی پہنچادی گئیں،2 افراد تا حال لاپتا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ تیز گام میں جاں بحق کراچی سے تعلق رکھنے والےتین افراد کی لاشیں کراچی پہنچادی گئیں، شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہوئی،کراچی منتقل کئےجانے والے افراد میں ماں بیٹا بھی شامل ہیں، شناخت ممتاز حسین ، ریحانہ بی بی اور دس سالہ جسٹن کے نام سے ہوئی ہے،ممتاز حسین مہران ٹائون جبکہ جاں بحق ماں بیٹا گلستان جوہر کے رہائشی تھے،فیملی کے ایک فرد ذوالفقار کی لاش دو روز قبل گھر پہنچا دی گئی تھی،گلستان جوہر کی رہائشی فیملی کے مزید دو افراد امجد اور اس کی بھابھی ارشاد بی بی لاپتا ہیں۔

تازہ ترین