• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی مقابلوں سے مثبت امیج ابھرے گا، شوکت یوسفزئی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور نیشنل گیمزکے انتظامات جائزہ لیا، ایڈیشنل سیکرٹری کھیل بابر خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی گیمزکا احسن انعقاد اور کامیاب بنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تاکہ پوری دنیا کو مثبت پیغام جائے، دہشت گردی کی لہر کا خاتمہ ہوچکا ہے عوام اب امن سے مستفید ہو رہے ہیں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم اور اختتامی تقریب میں صدر مملکت شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے،کھلاڑیوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی چاہتے ہیں کہ پشاور اور صوبے میں بین الاقوامی مقابلے اور پی ایس ایل کے میچ کرائیں گیمز سے صوبے کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔
تازہ ترین