• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی سے منشی اغواء ٗتاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود جھگڑا سے منشی کواغواء کرکے تاوان کی وصولی کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ تھانہ آغہ میرجانی شاہ پولیس نے تین ماہ قبل رشید گڑھی سے لاپتہ ہونے والے جواں سال پراپرٹی ڈیلر کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق محمد عمران ولدفضل اکبر سکنہ جھگڑا نے پولیس کو بتایا کہ وہ رنگ روڈ پر اڈ ہ میں منشی ہے گزشتہ دنوں وہ گھر جارہاتھا راستے میں مسلح افراد نے روکا اور اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے بعد ازاں واحد ٗزاہد ٗمزمل اور پرویز اس کے گھر گئے اور گھر والوں کو سب کچھ بتا دیا اس دوران ملزمان نے اس کی رہائی کے بدلے اس کے گھر والوں سے 2لاکھ 65ہزار روپے وصول کئے اور باقی چھ لاکھ روپے بعد میں وصول کرنے کا کہا مدعی کے مطابق اب بھی ملزمان ان سے رقم کا مطالبہ کررہے ہیں جس پرپولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔دریں اثناء مسماۃ عفت بی بی زوجہ مرزا خان سکنہ مدینہ کالونی رشید گڑھی نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا اسلم خان پراپرٹی ڈیلر ہے تین ماہ قبل اس نے سمیع اللہ کا گھر فروخت کیا بعدازاں اسلم خان گھر خالی نہیں کررہاتھا اورانہیں طرح طرح کی دھمکیاں دے رہا تھا اس دوران اس کا بیٹااسلم خان گھر سے نکل کر لاپتہ ہو گیا ان کا کہناہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ اس کے بیٹے کو سمیع اللہ سکنہ گلبہارنمبر تین نے اغواء کیا ہے جس پرپولیس نے سمیع اللہ کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین