• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترکی میں ٹاپ پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کھلاڑی کرٹسنٹ لرٹسا تایا تھرونکو 7-0 کی شکست دیکر انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر (آئی بی ایس ایف)ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ وہ دوسری بار ٹائٹل جیت کر پاکستان کی نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ یہ پاکستان اسنوکر کی تاریخ میں چوتھا موقع ہے جب کوئی کھلاڑی دنیا کے ٹاپ ایونٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل محمد یوسف اور محمد آصف نے چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ صالح محمد فائنل میں پہنچیں تھے۔

تازہ ترین