• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی میں ڈاکوراج ختم نہ ہوسکا، یومیہ2 درجن سے زائد ڈکیتیاں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں ڈاکو راج ختم نہیں ہوسکا،یومیہ2 درجن سے زائد ڈکیتیاں عام ہیں،ایس ایس پی بھی صورت حال پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے،تازہ واردات یوسف پلازہ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر16میں ہوئی جہاں زاہد اسکوائر میں ہوٹل سے منسلک ڈیرے میں جمعہ کو نماز فجر کے وقت2 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور مزدور پیشہ افراد سے2لاکھ 80ہزار روپے اور2موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، ہوٹل کے مالک طاہر ماما نے بتایا کہ ہوٹل کے ملازمین کی تنخواہ، آٹا ، چینی اور دودھ کی رقم رکھی ہوئی تھی جو ڈاکو لوٹ کرفرار ہوگئے، اس سے قبل بھی دو بار ڈکیتی کی واردات ہوچکی ہے،پچھلے جمعہ کو بھی اسی اسکوائر میں قائم پانی اور موبائل فون کی دکان کے دن دیہاڑے تالے توڑکر ملزمان 12ہزار روپے نقد ، متعدد موبائل فو ن ، ایسیسریز و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے تھے،اس واقعے کے بعدغفران مسجد کے قریب شوروم کے مال سمیت3 افراد سے ڈھائی لاکھ روپے چھینے گئے ، علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ پولیس واقعہ کے ایک گھنٹے بعد پہنچی اور اہلکار غنودگی میں تھے اور انکی شرٹیں پینٹوں سے باہر تھیں۔

تازہ ترین