• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے کے اخراجات سے بنی ریڈ زون کی سڑکوں کی بدحالی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی کے ریڈ زون میں میٹرو پول چوک پر ایک ماہ قبل مرمت کی گئی سیوریج لائن بھی دو مقامات پر بیٹھ گئی ہے۔ جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق قائد اعظم ریزیڈنسی کے گیٹ کے سامنے لائن ڈالنے کے بعد تعمیر شدہ نئی سڑک پر دس فٹ سے بڑا گڑھا پڑ گیا۔ ٹریفک پولیس نے فاطمہ جناح روڈ کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو حادثات سے بچانے کیلئے گڑھے میں مٹی ڈال کر سطح برابر کردی ہے۔ ہیوی ٹریفک آنے کی صورت میں کوئی بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ اس مقام سے چند قدم کے فاصلے پر میٹروپول چوک پر ہی سندھ کلب کے عقبی گیٹ کے سامنے بھی 10 فٹ کا گڑھا پڑ گیا۔ شارع فیصل پر تیزی سے آنے والی گاڑیوں کو اس گڑھے میں بڑے جمپ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی کے ریڈ زون میں ایک کلومیٹر کے دائرے میں تین دن کے دوران 4مقامات پر سیوریج لائن متاثر ہوئی ہے۔
تازہ ترین