• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا گرو نانک صاحب کا جنم دن، کھیئل داس نے منگل کو عام تعطیل کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (صالح ظافر) مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک صاحب کے 550ویں جنم دن کے موقع پر منگل (12؍ نومبر) کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 1999ء میں کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے کوششیں کی تھیں جو کامیاب نہیں ہو سکیں، اگر یہ کام ہو جاتا تو سکھ کمیونٹی کے لاکھوں افراد اب تک دربار کے دورے کیلئے پاکستان آ چکے ہوتے۔ اقلیتی رکن کھیئل داس نے کہا کہ کرتارپور صاحب کا دورہ کرنے کی خواہش دل میں لیے سکھ کمیونٹی کے کئی افراد انتقال کر چکے ہیں۔

تازہ ترین