• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس، پرویز خٹک کے ٹھمکوں کا تذکرہ ،مراد سعید نے اسد قیصر اور عمران خان کو عاشق رسول قرار دیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکو متی بنچوں کے در میان تلخی کا ماحول بر قرار رہا۔ دو نوں جانب سے کی گئی تقاریر میں جارحانہ لب ولہجہ اور طعن وتشنیع نمایاں نظر آئی ۔ پرویز خٹک کی تقریر کے جواب میں جے یو آئی کے مو لا نا اسعد محمود نے یا دلایا کہ 2014 کے دھرنے میں سپریم کورٹ کی دیوار پر شلواریں لٹکائی گئیں۔ مو لا نا اسعد محمود نے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈ اپور کو یہ چیلنج دے کر مشکل سے دو چار کر دیا کہ خد ا کی قسم آپ ابھی مستعفی ہو نے کا اعلان کریں تو میں بھی مستعفی ہو نے کو تیار ہوں ۔عوام میں چلے جاتے ہیں ۔ دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی ہو جا ئے گا، خواجہ آصف نے بھی پر ویز خٹک پر دلچسپ جملہ کسا کہ یہ آپ کے بوئے ہوئے بیج ہیں جس کا آج آپ کو سامنا ہے۔ آپ کنٹینرپر کھڑے ہو کر ڈانس کرتے تھے مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ آپ یہ کام بھی کرسکتے ہیں ۔ جو ٹھمکا آپ نے لگا یا وہ ہم نہیں لگا سکتے ۔وزیر موا صلات مراد سعید نے بھی خواجہ آصف کو آ ڑے ہاتھوں لیا ، انہوں نے سپیکر اسد قیصر اور عمران خان کو عاشق رسول قرار دیا۔

تازہ ترین