• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بندش‘جمعیت نظریاتی نے14نومبر کو اے پی سی بلانیکا اعلان کردیا

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ 14نومبرکو کوئٹہ میں گیس بندش و پریشر میں کمی، میٹر ٹمپرنگ کےبے بنیاد الزامات پر لاکھوں روپے کے جرمانے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں،سول سوسائٹی کی اے پی سی بلالی ہے جس میں مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیرقاری مہراللہ نے جمعیت نظریاتی کے قائدین ودیگرسے مشاورت کے بعد14 نومبر کو دو بجے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا ،قاری مہراللہ کی قیادت میں کمیٹی سیاسی وتاجرتنظیموں اورسول سوسائٹی سے رابطے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ تاجروملازم پیشہ افراد کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ،سردموسم کیساتھ ہی گیس کامصنوعی بحران پیدا کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی حسب روایت گیس غائب ہوجاتی ہے ، بلوچستان کے اکثر علاقے توگیس سے محروم ہیں اور جن علاقوں میں گیس ہے وہاں سردی آنے سے پہلے گیس غائب ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناانصافیوں کے خلاف میدان عمل میں نکلنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، عوام کے صبر کاپیمانہ لبریزہوچکاہے ۔
تازہ ترین