• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں ہوا‘اے این پی

کو ئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہداءکی وارث جماعت کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے شہداء کی یاد منائی اور نئی نسل کو اپنے اکابرین اور شہداءکی عظیم قربانیوں سے آگاہ کیا ،جیلانی خان اچکزئی شہید اور دیگر اکابرین نے ہمیشہ پشتونوں کی قومی سیاسی بیداری اور اتحاد و یکجہتی کے لئے کام کیا ہمیں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی صاحب جان کاکڑ، ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر،ضلعی سینئر نائب صدر حاجی شان عالم کاکڑ، ثناء اللہ کاکڑ، یاسین آغا، زمان کاکڑ، ماسٹر عبدالعزیز کاکڑاور ملک خان ولی ناصر نےعوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ز یراہتمام نواں کلی سرکل یونٹ کے صدوراور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ شہید جیلانی خان اچکزئی نے پوری زندگی پشتونوں کی خدمت کے لئے وقف کی، نئی نسل کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے آج ہم شہید وطن جیلانی خان اچکزئی کی 9ویں برسی ہم ایسے حالات میں منارہے ہیں جب پشتون قوم اورپشتونخوا وطن دگرگوں حالات کا سامنا کررہے ہیں ، پشتونوں کی سیاست اور اجتماعی قومی شعور میں عوامی نیشنل پارٹی اوراس کے اکابرین کی جدوجہد کا انتہائی اہم اور ناقابل فراموش کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے مسائل کا حل اتحاد و اتفاق اور یکجہتی میں پوشیدہ ہے ، ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے شروع دن سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ 15نومبر شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید کی 9ویں برسی کی مناسبت سے اے این پی کے زیراہتمام چمن میں جلسہ منعقد کیا جائے گا،کارکن بلکہ ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
تازہ ترین