• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے خلاف نفرت پھیلانا کیا حکومتی پالیسی کا حصہ؟ترجمان قادیانی جماعت

چناب نگر(نامہ نگار)قادیانی جماعت کے ترجمان سلیم الدین نے کہا ہے کہ وقتی سیاسی فائدے کے لیے قادیانیوں کے خلاف نفرت پھیلانا کیا حکومتی پالیسی کا حصہ ہے؟ ۔ترجمان نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے ہمارے خلاف جھوٹے اور شرانگیز بیانات دے کر ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے جس میں گذشتہ چند مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایک بیان میںترجمان نے کرتارپور راہداری کی بارے میں جھوٹے پراپیگنڈے پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کے تبصرے کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے نجی چینل پر کہا کہ ’میں لعنت بھیجتا ہوں ان پہ، اور عمران خان بھی لعنت بھجتا ہے قادیانیت پہ‘۔ ترجمان نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا یہ حکومت کا موقف ہے جو وفاقی وزیر نے بیان کیا ؟ اعظم سواتی کس کی ترجمانی کر رہے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے اپنی اور اپنی حکومت کی پوزیشن واضح کریں۔ ترجمان نے وفاقی وزیرکے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم پاکستان کرتارپور راہداری کا افتتاح کر کے دنیا کویہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت اقلیتوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے ۔

تازہ ترین