• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے تناظر میں تربیت یافتہ کھیپ مہیا کی جارہی ہے ‘ دارو خان اچکزئی

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت (FPCCI)کے صدرانجینئر داروخان اچکزائی نے کہا ہے کہ سکل ڈویلپمنٹ کونسل سی پیک کے تناظر میں تربیت یافتہ افراد کی کھیپ مہیا کر رہی ہے جو پورے پاکستان میں اکنامک زونز پر اپنی خدمات مہیا کر رہی ہے۔ان خیالات کر اظہار انہوں نے سکل ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آباد کے زیرِاہتمام تین ہفتوں پر مشتمل Oracle DBAکی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر کیا جس میں ائر ہیڈکواٹر کے 20شرکاء نے ٹریننگ مکمل کی۔ انجینئر داروخان اچکزائی نے کہا کہ سرکاری اداروں خصوصاافواج پاکستان کے جوانوں کو تربیت دینے کا عمل ایک اعزاز ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آبادکے چیئرمین ایم اکرم فرید کی خدمات کا پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ بھی معترف ہے۔چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آباد ایم اکرم فرید نے اس موقع پر کہا کہ ابھی تک کونسل نے 35000سے زائد افراد کو ٹریننگ دی جس میں 5000خواتین اور 1000معذور افراد شامل ہیں جو اندرونِ اور بیرون ملک اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سکل ڈویلپمنٹ کونسل نے نئی جہت اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق کورسز ونصاب بنائے ہیں جس میں تعمیرات، سیاحت، ہوٹلنگ، ائرلائن ٹکٹنگ، سیفٹی، آئل اینڈ گیس، آئی ٹی سے متعلقہ کورسز، نقل و حمل وغیرہ شامل ہیں۔ اس ضمن میں پرائیویٹ شعبہ خصوصا انڈسٹری کی لیب اور سازو سامان کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین