• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ با بری مسجد کے معاملہ پر جرات مندانہ موقف اپنا ئے، جماعت اسلامی

راولپنڈی( نیوز رپورٹر) جما عت اسلامی کی ناظمہ ضلع راولپنڈی سمیہ علی نے کہا ہے کہ آج بابری مسجد رو رہی ہے،لیکن امت مسلمہ اپنے حکمرانوں سمیت سو رہی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے ھندو عدالت کا ثبوت دیتے ہوئے بابری مسجد پر انسانی تاریخ کا بدترین فیصلہ سناتے ہوئے انصاف کا قتل کیا ہے،جس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ ھندو،سکھ،عیسائی سب کو حقوق حاصل ہیں،دنیا میں کوئی لاوارث قوم ہے تو وہ ہم مسلمان ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ با بری مسجد کے ایشو پر جرات مندانہ موقف اپنا ئے ۔
تازہ ترین