• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)سبزیوںکے نرخ بدستور انتظامی کنٹرول سے باہر ہورہے ہیں۔ ٹماٹر تین دن سے 200روپے کلو جبکہ پیاز 100روپے کلو بک رہا ہے۔ادھرانتظامیہ کا دعوی ہے کہ مہنگائی کے سدباب اور عوا م کواشیائے ضروریہ کی مقررہ ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے کہوٹہ، ٹیکسلا ،گوجر خان میںپرائس چیکنگ کے دوران تاجروں کو20ہزار روپے کے جرمانے کئے گئےجبکہ ایک تاجر کے خلاف ایف آئی درج کرائی گئی۔ادھر ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے اجلاس سے خطاب میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین