• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح گارڈن میں وارداتوں پر مکینوں کا احتجاج

اسلام آباد (جنگ نیوز) جناح گارڈن توصیف بلاک کے مکینوں نے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کے مطابق 4نومبر کو دن دیہاڑے دو گھروں میں اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار ہوئی لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ ظہیر عباس اور مقصود نے کہا کہ لاکھوں روپے کے نقصان کے باوجودپولیس مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان فوری گرفتار اور وارداتوں کا خاتمہ کروایا جائے ۔
تازہ ترین