• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف مختلف پارٹیوں کا مرکب ہے، وجیہ الدین احمد

لندن (پ ر) عام لوگ اتحاد کے چیئرمین ریٹائرڈ چیف جسٹس وجیہ الدین احمد لندن پہنچ گئے۔ ائر پورٹ پر ان کا استقبال پاکستان قومی پارٹی کے صدر سید عبدالرقیب، اصلی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ہلال زیدی، عام لوگ اتحاد کے مرکزی رہنما ثروت اقبال، سعود احمد، خالد محمد نے کیا، اس موقع پر وجیہ الدین نے کہا کہ تحریک انصاف وہ تحریک انصاف نہیں ہے جو ہمارے زمانے میں تھی، موجودہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مرکب ہے۔ تحریک انصاف کے بے لوث محب وطن، دیانتدار کارکن اب ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر اصلی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سید جاوید ہلال زیدی نے کہا کہ وجیہالدین لندن میں سیاسی شخصیات سے ملاقات اور عوام سے رابطہ کے ساتھ مانچسٹر، برمنگھم، ڈربی میں مختلف پروگرام میں شرکت کریں گے۔ عام لوگ اتحاد کے چیئرمین ہم خیال لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ملک و قوم کا درد رکھتے ہوں اور جو وعدہ کریں پورا کریں، یوٹرن کی سیاست قابل قبول نہیں ہے۔ بیرون ملک آباد پاکستانیوں کو محب وطن پاکستانی سمجھا جائے۔
تازہ ترین