• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو فی الفورعلاج کیلئے بیرون ملک بھیجاجائے ،مقصود جرال

کوونٹری (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف پاکستان کی جان اور آن ہیں ان کی صحت یابی کے لیے گھر گھر قریا قریا دعائیں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برسلز کے صدر مرزا مقصود جرال اور راجہ اصغر علی نمبل نےاپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ عمرانی حکومت نے کشمیریوں کو سخت مایوس کر دیا ۔ کرتار پور راہداری کا مقصد سکھوں کو سہولت فراہم کرنا ہے لیکن مودی حکومت اس سے مستفید ہو رہی ہے اس سے ذاتی طور پر اس کا فائدہ پہنچے گا اور وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ کرتار پور راہداری کھولنے سے پہلے بین الا اقوامی سطح پر حکمرانوں کو اعتماد میں لیتے اور مسئلہ کشمیر کے حل کاتصفیہ کرواتے کچھ کو اور کچھ کی بات کرتے کشمیریوں پر سے کرفیو ختم ہوتا اور انھیں بنیادی حقوق دیئے جاتے بین الا قوامی وفود کو کشمیر جانے کی اجازت ملتی لیکن عمران حکومت کچھ لے نہ سکی۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کے لیے پہل کی ہے تاکہ خطے میں خوشحالی اور امن برپا ہو لیکن آج تک بھارت پاکستان کے ساتھ دھوکہ د ہی کرتا رہا حتیٰ کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے ٹکڑے کر دیے ان حالات میں عمران حکومت کو بھارت کے ساتھ کچھ لو اور دو کی پالیسی اپنانا چاہیے تھی یہی وجہ ہے کہ عمران حکومت عوام پر اپنا اعتماد کھو بیٹھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام فی الفور ای سی ایل سے نکال کر انھیں بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جا ئے وگرنہ تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ حکومت سیاسی قیدیوں کو علاج کی سہولیات میسر نہیں کر رہی جو جنیوا قوانین کی خلاف ورزی ہے اگر حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو حکومت کے خلاف جنیوا میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین