• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرائیں گے، راجہ جاوید اقبال

 برمنگھم (ابرار مغل) کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم کی صدارت اور حاجی محمد سلیم کی میزبانی میں رکن آزاد کشمیر اسمبلی و مشیر حکومت راجہ جاوید اقبال اور ایم پی خالد محمود کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں سابق لارڈ میئر شفیق شاہ، خواجہ محمود، کونسلر محمد ادریس، سابق کونسلر راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ، صاحبزادہ فاروق القادری، چوہدری محمد تعظیم، راجہ جاوید آسٹن، راجہ اصغر، منظور گافا، چوہدری جاوید جیدی، چوہدری محمد سعید، اظہر اقبال، خیر ملک سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا تقریب نے اوورسیز رکن اسمبلی راجہ جاوید اقبال کی جانب سے اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو بے شمار مسائل درپیش ہیں جن کے حل کیلئے حکومت موثر اقدامات اٹھائے۔ راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی ہمارا اثاثہ ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ تحلیل ہونے والی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود نے کہا کہ12دسمبر کو ہونے والے برطانوی انتخابات میں ہماری کمیونٹی کو بھرپور انداز میں حصہ لینا ہوگا۔ جمہوری عمل میں حصہ لینے سے ہی ہماری سیاسی حیثیت سامنے آسکتی ہے۔ صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد عظیم اور میزبان حاجی محمد سلیم نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مختلف فلاحی اور سماجی کاموں میں حصہ لیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔
تازہ ترین