• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: مسلم کمیونٹی کے ملک بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف مظاہرے

پیرس ( رضا چوہدری ) فرانس میں مقیم مسلم کمیونٹی کی جانب سے فرانس بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، پیرس میں 13 ہزار سے زیادہ خواتین حضرات نے مظاہرے میں حصہ لیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر زندگی گزارنی ہے ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا ہو گا، مسلمانوں کا دھشت گردی سے کوئی تعلق اور لینا دینا نہیں، ہم ان کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، جلوس کارڈ دی ناٹ سے شروع ہو کر پلس کی نیشن پہنچ کر اختام ہوا دیگر شہروں مارسائی تلوز اور لیون سمیت کئی شہروں میں مظاہرےہوئے مقامی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی ہے۔
تازہ ترین