• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس مونا محفوظ سندھ ریونیو اتھارٹی، شرجیل نور کا سندھ تبادلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفا قی حکو مت نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم پورٹ قاسم کراچی اور کسٹم سروس کی گریڈ 19 کی افسر مس مونا محفوظ کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی ہیں ۔ انہیں سندھ ریو نیو بورڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں تعینات پا س کے گریڈ 18 کے افسر شرجیل نور کو سندھ تبدیل اور بلوچستان میں تعینات پا س کے افسر ولی محمد کو گریڈ 19میں ایکٹنگ چارج سے ریگو لر بنیادوں پر ترقی دیدی ہے۔ ترقی کے بعد وہ بدستور بلوچستان میں ہی تعینات رہیں گے۔ پنجاب میں تعینات پاس کے گریڈ سترہ کے افسر نجیب اللہ کو بلوچستان تبدیل کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر پا س کے گریڈ 19 کے افسر محمد جہانزیب کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ 

تازہ ترین