• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کی شکار 13 سالہ لڑکی کی بیٹی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لمس جامشورو میں جمع

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود بچل شاہ محلہ میں اجتماعی زیادتی کا نشانے بننے والی 13 سالہ بچی ارم ابڑو کی نومولود بیٹی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لمس جامشورو کی فارنزک لیبارٹری میں جمع کردئیے گئے، لمس انتظامیہ کے مطابق ڈی این اے کی رپورٹ 10 روز تک آجائے گی، ایس ایچ او سول لائن فدا حسین شیخ کے مطابق کیس میں ملوث 2 ملزمان ظفر اللہ سرھیو اور کامران پٹھان کے نمونے پہلے ہی لمس جامشورو میں جمع ہیں، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین