• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلان "بی"پر عمل درآمد کیلئے جے یو آئی کے ذمہ داران آبائی علاقوں کو روانہ ہونگے

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے آزادی مارچ کے پلان "بی " پر عمل درآمد کرنے کے اعلان کے بعدآزادی مارچ کے دائرہ کو ملک بھر میں پھیلانے کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، مولانافضل الرحمٰن کی جانب سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے آزادی مارچ میں شریک جے یو آئی کے ضلع عہدیداران اپنے کارکنان کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں کے لئے روانہ ہوجائیں گے اورجمعرات 14 نومبر آزادی مارچ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیل جائے گا۔ جے یو آئی ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ بدھ 13 نومبر کو طے شدہ شیڈول کے مطابق صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن صبح آزادی مارچ کی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد کسی بھی وقت پنڈال میں پہنچ کرپلان "بی"کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ مولانافضل الرحمٰن کی جانب سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے آزادی مارچ میں شریک جے یو آئی کے ضلع عہدیداران اپنے کارکنان کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں کے لئے روانہ ہوجائیں گے اورجمعرات 14 نومبر آزادی مارچ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیل جائے گا۔

تازہ ترین