• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری: نواز شریف کی صحت تباہی کے دہانے پر،علاج میں رخنہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) مولانا فضل الرحمٰن اور ان کی جمعیت علماء اسلام مکمل طور پر تحریک انصاف کے نقش پا پر چل رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ نون کے تشویشناک حد تک علیل قائد نواز شریف کی علاج کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک روانگی کے بارے میں غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا حکومت یہ جانتے ہوئے بھی کہ ملک کے تین مرتبہ فائز رہے وزیراعظم کی صحت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے محض اس بنا پر انہیں علاج کے لئے بلاشرط روانہ ہونے میں رخنہ ڈال رہی ہے کہ اس کا سیاسی بیانیہ مات کھا جائے گا۔ دوسری جانب وہ اس الزام کے تصور اور نتائج سے خوفزدہ ہے جو نواز شریف کی لرزہ خیز بیماری کے ضمن میں اس کا تعاقب کرتا رہے گا۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے تو جائیں اور یہ ضمانت دیکر جائیں کہ وہ وطن واپس آئیں گے اور واپسی کا نظام الاوقات دیکر جائیں سنگینی امراض میں مبتلا کوئی شخص کیونکر اپنے علاج کی مدت کا پیشگی تعین کر سکتا ہے حکمرانوں کی دلی خواہش جو بھی ہو وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف نہ صرف ان کی شرائط پر بیرون ملک جائیں بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ وہ چار سال تک کم از کم ملک سے باہر رہیں گے۔ ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما کی صحت اور علاج کے ساتھ جاری کھلواڑ نے پورے قومی منظر کو ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے حکومت کا شاید ہی کوئی اعلیٰ عہدیدار ہو گا جسے اس امر کا یقین نہ ہو کہ نواز شریف اپنی صحت بحال ہونے کے بعد ملک سے ایک لمحے کے لئے باہر رہنے کو ترجیح دیں گے۔
تازہ ترین