• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادہ چارلس آج 2روزہ دورےپر بھارت پہنچیں گے

لندن/نئی دہلی ( نیوز ایجنسی ))برطانوی شہزادہ چارلس آج بدھ کو2 روزہ دورہ میں بھارت پہنچیں گے،رپورٹس کے مطابق شہزادہ چارلس اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں وہ آب و ہوا کی تبدیلی اور مستقل مالیاتی نظام جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جبکہ وہ گرو نانک جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گورودوارہ بھی جائیں گے۔برٹش ہائی کمیشن کے مطابق پرنس آف ویلس کا یہ دسواں سرکاری دورہ ہے۔
تازہ ترین