• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس ،5مجرموں کو سزائے موت 10کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 465ماڈل کورٹس نے بارہ نومبر کو 1155مقدمات کا فیصلہ سناکر57مجرموں کو قید و جرمانے، 5مجرموں کو سزائے موت 10کو عمر قید کی سزائیں سنائیں جبکہ زیرسماعت کیسز میں 1004افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں۔ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 182ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 68اور منشیات کے139مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ پنجاب میں قتل کے 28اور منشیات کے69، اسلام آباد میں منشیات کےایک، سندھ میں قتل کے 21اور منشیات کے 16، خیبر پختونخوا میں قتل کے 18اور منشیات کے50 جبکہ بلوچستان میں قتل کے ایک اور منشیات کے 3مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ 5مجرموں کو سزائے موت 10کو عمر قید اور دیگر57 مجرموں کو کل 174سال4 ماہ 11دن قید اور 10161354 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
تازہ ترین