• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی گردوں کے ذریعے ڈائیلاسزکی کامیاب آزمائش

واشنگٹن(این این آئی)سائنسدانوں نے مصنوعی گردوں کے ذریعے ڈائیلاسز کے عمل میں کامیاب پیشرفت حاصل کر لی،کا کہنا ہے کہ آٹومیٹڈ وئیرایبل مصنوعی گردے سے کڈنی فیلیئر کے مریضوں کے خون میں سے زہریلے مواد کو موثر طریقے سے نکالنے میں مدد مل سکے گی۔سائنسدانوں کی جانب سے اس مصنوعی گردے والی ڈیوائس کی ڈائیلاسز کے لیے آزمائش کی جارہی ہے ، ٹیکنالوجی میں ڈائیلاسز سیال کو زہریلے مواد کو نکالنے کے بعد دوبارہ تازہ بنا کر استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا۔سنگاپور جنرل ہاسپٹل کی جانب سے اس کی پہلی انسانی آزمائش 15مریضوں پر کی گئی جن میں اس ڈیوائس سے سو سے زائد بار ڈائلاسز کیا گیا۔
تازہ ترین