• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 2030تک بجلی کی ڈیمانڈ سپلائی برابر رہے گی، اسٹڈی رپورٹ

اسلام آباد(مہتاب حیدر)پاک چین باہمی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ اگلے 11 سال تک (2019۔2030) پاکستان کے پاور سیکٹر میں ڈیمانڈ سپلائی برابر رہے گی جس کے بعد دونوں ممالک توانائی کے منصوبوں کو ری ایڈجسٹ کرنے پر رضامندی ہوگئے ہیں،منگل کو سرکاری زرائع نے بتایا کہ پاکستان اور چین نے جوائنٹ اسٹڈی میں نوٹ کیا ہے کہ اگلے گیارہ سال تک پاکستان میں توانائی کی سپلائی ۔ڈیمانڈ برابر رہے گی،2025 کے بعد کنسنٹریٹیڈ کمشننگ آف پاور جینیریشن پروجیکٹس کچھ اضافی توانائی کے بعد کے عرصے یعنی 2030 کھپت و رسد برابر رہے گی،دونوں طرف سے اصولی طور پر آمادگی کا اظہا ر کیا گیا کہ پروجیکٹ لسٹ پر نظر ثانی کرکےسپلمنٹری پروٹوکول کے تحت سی پیک کے معاہدے کے تحت لایا جائے ، جس پر پاکستان اور چین کے درمیان فروری 3 ،2016 کو دستخط ہوئے تھے،سرکاری افسر نے سرکاری دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک انرجی کوآپریشن پانچ سال پہلے شروع کیا گیا تھا،یہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کا نتیجہ ہےاورپاکستان کی طرف سے طاقتور سپورٹ جس کے نتیجے میں توانائی کے منصوبوں کی تعمیر و تکمیل خوش اصلوبی سے ہوپائی،12 ستمبر 2019 تک کئی منصوبےمکمل ہوئے اور سسٹم میں 7240 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہوئی جس پر مجموعی طور پر 12.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،ان میں 9 CODمنصوبے ہیں، جس میں سے کچھ کئی فیزز میں تیا ر ہوئےجس کی مجموعی پیداوار5320ہے جس کی مجموعی لاگت 8.175 ارب ڈالر ہےجبکہ تین منصوبے 2023 تک مکمل ہوجائیں گے۔
تازہ ترین