• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کیساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ دسمبر سے لاگو ہوجائیگا،رزاق دائود

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہونے والا فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) دسمبر سے لاگو ہو جائے گا، اس معاہدے سے اپیریل کی صنعت کو مزید ترقی ملے گی،اپیریل کی صنعت کی برآمد میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے،آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبد الرزاق دائود نے کہا کہ ہماری گارمنٹس کی صنعت میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے، عالمی سطح پر ہمارے ملبوسات مانے جاتے ہیں اسی لیے ہم اس صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیںتاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔یارن اور کورے کپڑے کی برآمدات میں کمی اچھی بات ہے کیونکہ اس سے ویلیو ایڈیشن گارمنٹس کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین