• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”قُلفی“ میں میرا کرداربہت منفرد ہے، سعیدہ امتیاز

اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا فلم ”قُلفی“ میں ان کا کردار بہت منفرد ہے۔ انہوں نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ا س فلم کے کردار کے لئے خود کو تیار کر رہی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ ایک ایسا بالکل مختلف کردار ہے کہ جو ابھی تک کسی بھی اداکارہ نے ادا نہیں کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار معمررانا،جاوید شیخ، فیروزخان، ثناءفاخر اور حامد علی خان شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال عیدالضحی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین