• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناپا ، صدائے نو کے عنوان سے تھیڑ فیسٹول ہفتہ سے شروع ہوگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ ( نا پا) کے آرٹسٹک ڈائریکٹر زین احمد نے کہا ہے کہ ناپا اپنے تربیت یافتہ باصلاحیت پرعزم اور جدت پسند طلبہ کو اپنا تخلیقی کام پرفارم کرنے کے لیے16 نومبر سے ضیاء محی الدین تھیڑمیں صدائے نو کے عنوان سے تھیڑ فیسٹول منعقد کرے گا ۔ فیسٹول میں پانچ کھیل پیش کیے جائیں گے۔ ہمارا اس سال کا یہ پانچو اں فیسٹول ہے۔ قبل ازیں بچپن کے رنگ، جشن ساون کا، ناپاآرٹ فیسٹول اور کراچی لافٹر فیسٹول 2019 پیش کر چکے ہیں۔ یہ بات انہوں اپنی پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر فیسٹول میں پیش کیے جانے والے ڈرامو ں کے ڈائریکٹرز فرحان ملک، فیضان چاؤلہ، ماریہ سعد، عرفان بوانی بھی موجود تھے۔ زین احمد نے مزید تفصیلات میں کہا فیسٹول میں کھیل مٹی کے گھروندے، جو چلے تو جاں سے گزر گئے، بلی، قربانی کا کیڑا اور دیگر شامل ہیں ۔ زین احمد نے مزید کہا کہ ناپا کے تربیت یافتہ ڈائریکٹرز اور فنکار بہت لگن اور محنت سے کام کرتے ہیں ۔ وہ لوگوں کی تحسین کے بھی طالب ہیں ۔ اس موقع پر ان ڈراموں کے ڈائریکٹرز نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ڈرامہ جو چلے تو جاں سے گزر گئے کے ہدایت کار فیضان نے کہا کہ اس فیسٹول میں بہترین کھیلوں کا انتخاب پیش کیا جائے گا ۔
تازہ ترین